کوئٹہ میں پولیس اہلکار کو گاڑی سے کچلنے پر آصف زرداری کا دکھ کا اظہار

ہفتہ 24 جون 2017 18:06

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کو گاڑی سے کچلنے پر آصف زرداری  کا دکھ کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) کوئٹہ میں پولیس اہلکار کو گاڑی سے کچلنے پر سابق صدر آصف علی زرداری نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں شہید پولیس اہلکار کی تفتیش کو آگے نہیں بڑھایا گیا اور کوئی وضاحت نہیں کی گئی گاڑی کے سیاسی اثرورسوخ رکھنے والے مالک پہلے خاموش رہے سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوئی تو انہوں نے زبان کھولی انہوں نے کہا کہ واقعہ کو دبانے کی کوشش ریاست اور شہری کے رشتے پر اثر انداز ہوگی واقعہ کو دبانے سے پولیس فورس کا مورال گر جائے گا واقعہ کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں