فیصل آباد، پولیس کے مختلف جگہوں پرچھاپے منشیات فروش حسینہ سمیت چار ملزمان گرفتار

ہفتہ 24 جون 2017 18:06

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپہ مارکربدنام زمانہ منشیات فروش حسینہ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی4کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے،آن لائن کے مطابق تھانہ تھانہ صدرپولیس نے 214ر ب سے ملزمہ صائمہ بی بی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1.050کلوگرام ،تھانہ گڑھ پولیس نے 541گ ب سے ملزم جاوید کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1.

(جاری ہے)

050کلوگرام تھانہ ماموں کانجن پولیس نے 510گ ب سے ملزم ریحان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1.020کلوگرام جبکہ سر گودھا روڈ پولیس نے نور پور ملت روڈ سے ملزم جاوید اقبال کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1.060کلوگرام چرس برآمد کی پولیس ملزمان کے خلاف 9-C/CNSA کے تحت مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ، علاوہ ازیںسی پی او فیصل آبا د افضا ل احمد کوثر نے حکم دیا کہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کو مزید تیز کیا جائے اور منشیات فروشوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ،گشت کے نظام کو بہتر کیا جائے تاکہ جرائم کو پنپنے کا موقع نہ مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :