جڑنوالہ میں ٹریفک حادثہ میں باپ جاں بحق ،بیٹا زخمی

ہفتہ 24 جون 2017 18:06

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) جڑنوالہ میں ٹریفک حادثہ میں باپ جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہوگیاآن لائن کے بتایا گیا کہ ضلع قصورکے رہائش 55سالہ نیامت علی اپنے بیٹے حسنین کے ساتھ ڈالے پر رات کے وقت فیصل آباد آرہے تھے کہ جڑنوالہ تھانہ صدر کے علاقہ چک نمبر 123گ ب کے روڈ پر کھڑ ے خراب ڈمپر سے جا ٹکراے جس سے نیامت علی موقع پر جبکہ بیٹا حسنین زخمی ہوگیا جس سے طبی امداد کی فراہمی کے لئے الایئڈہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے ،