یوم آزادی پر قومی ترانے کو جدید اور منفرانداز میں پیش کرنے کا فیصلہ

قومی ترانے کو جدید انداز میں عالمی معیار کے مطابق ایک نئی صورت دی جائے گی، جمال شاہ

ہفتہ 24 جون 2017 17:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) وفاقی حکومت نے رواں برس یوم آزادی پر قومی ترانے کو جدید اور منفرد انداز میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر قومی ترانے کو جدید اور منفرد انداز میں پیش کرنے کا ٹاسک پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے ڈائریکٹر جمال شاہ کو دیا ہے۔جمال شاہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قومی ترانے کو جدید انداز میں عالمی معیار کے مطابق ایک نئی صورت دی جائے گی جبکہ قومی ترانے کو منفرد انداز میں پیش کرنے کے لئے مشہور موسیقاروں اور فلم میکرز کو بھی تجاویز دینے کا کہا گیا ہی

متعلقہ عنوان :