ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس نصیرآباد کی زیر صدارت امن امان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

ہفتہ 24 جون 2017 17:59

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس نصیرآباد شرجیل کریم کھرل کی زیر صدارت امن امان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کے تمام ڈی ایس پیز ایس ایچ اوز سمیت سنیئر پولیس آفیسران نے شرکت کی اجلاس میں ایس ایس پی نصیرآباد ظہور بابر آفریدی نے مغوی وکی کمار قتل ہونے والے ہندو تاجر دیپک کمار کے کیس پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے بریفنگ دی اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس نصیرآباد شرجیل کریم کھرل ایس ایس پی نصیرآباد ظہور بابر آفریدی نے کہاکہ سابق سینیٹر مغوی وکی کمار کا واقعہ اغواء برائے تاوان کی کڑی ہے ملزمان کا نیٹ ورک اندون ملک اور بیرون ملک تک پھیلا ہوا ہے جن کی گرفتاری کیلئے سی سی ڈی پولیس دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی مدد لی گئی ہے اغواء کے واقعات میں پولیس کو ورثاء اور تمام عوامل کو مدنظر رکھنے پڑتے ہیںاور کہاکہ قتل ہونے والے ہندو تاجر دیپک کمار کے کیس پر پولیس کو کامیابی حاصل ہوئی جلد ملزمان کو گرفتار کرکے مزدور چوک میں عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا نصیرآباد میں امن امان کی صورت حال کوخراب کرنے والا گرہو کتنا ہی چلاک با اثر کیو ں نہ ہو انشاء الله جلد پولیس کی گرفت میں ہو گا نصیرآباد میں پولیس اہلکاروں کی ایک فہرست مرتب کی جارہی ہے جس میں پولیس اہلکاروں کے اگر ملزنان کیساتھ رابطے سہولت کاری کے شواہد ملے تو ملازمتوں سے بھی برطرف کرکے کارروائی کی جائے گی نصیرآباد پولیس میں کالی بھیڑوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور کہاکہ جس پولیس تھانہ کی حدودمیں جرائم کی واردات ہوئی متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی جائے گی جس طرح ایس ایچ او سٹی کو ہٹاکر ملازمت کاٹ لی گئی ہے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ پولیس شہداء کیس نصیرآباد پولیس کیلئے چیلنج بن چکا ہے جس میں کامیابی حاصل ہوئی ہے

متعلقہ عنوان :