عقیدہ ختم نبوت ایمان کا اثاثہ، قادیانیت دنیا کا بدترین فتنہ و باطل مذہب ہے،مولانا عبدالوارث

ہفتہ 24 جون 2017 17:59

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) عقیدہ ختم نبوت ایمان کا اثاثہ ہے فتنہ قادیانیت دنیا کا بدترین فتنہ و باطل مذہب ہے اس کا تعاقب ہر سطح پر پوری دنیا میں جاری رہے گا قرآن مجید کی تحریف شدہ تفسیر قادیانی اور مغربی سازش ہے آرٹیکل 295 Cپر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے قادیانی اہل اسلام کے جذبات سے کھیل رہے ہیں قادنیوں بارے حکومتی نرم گوشہ قابل افسوس ہے ان خیالات کا اظہار استا ذالعلماء مولانا عبدالوارث امیر جے یو آئی چنیوٹ، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے ، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی،مولانا ملک خلیل احمد اشرفی،مولانا قاری عبدالکریم ،مولانا محمد فیض نذیر اور مرکز خاتم النبین الاسلامی چنیوٹ کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری محمد ایوب چنیوٹی نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ فتنہ قادیانیت دنیا کا بدترین فتنہ ہے اس کا تعاقب ہر سطح پر جاری رکھیں گے حکومت قادنیوں بارے نرم گوشہ رکھنے کی بجائے قادیانیوں کی ارتدادی سرگرمیوں کا نوٹس لے اور امتناع قادیانیت آرڈینس پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے قادیانیوں کا قرآن کی تحریف شدہ تفسیر اور ترجمعتہ القرآن کی اشاعت اسلام اور پاکستان کے آئین کے خلاف مذموم سازش ہے اس نا پاک جسارت کرنے پر قادیانیوں بارے نرم گوشہ رکھنا حکومت کی قادیانی نوازی کے مترادف ہے قادیانیوں کی اس شرمناک سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قادیانیوں کو آئین پاکستان کا پابند بنایا جائے انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کی جانب سے تحریف شدہ قرآن و تفسیر شائع کرنے اور مسلم مساجد میں رکھنے پر گہری تشویش ہے حکومت فوری نوٹس لے تحریف قرآن و تفسیر کی سازش کرنے سے ثابت ہو گیا کہ قادیانی خود کو مسلم ظاہر کرکے دنیا کو گمراہ کر رہے ہیں ناموس رسالت ﷺ کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی

متعلقہ عنوان :