کولمبیا کے باغی گروپ نے دونوں مغوی ڈچ صحافی رہا کر دیے

ہفتہ 24 جون 2017 17:59

کولمبیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء)شمالی امریکی ملک کولمبیا کے مسلح باغی گروپ نیشنل لبریشن آرمی (ELN) نے دونوں اغوا شدہ ڈچ صحافیوں کو رہا کر دیا ہے۔ ہالینڈ کے وزیر خارجہ بیرٹ کوئنڈرز نے ان صحافیوں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ایک اچھی خبر قرار دیا۔

(جاری ہے)

ان صحافیوں کو نیشنل لبریشن آرمی نے چند روز قبل کولمبیا کے شمال مشرقی علاقے سے اغوا کر لیا تھا۔ رہائی پانے والے صحافیوں میں سے ایک باسٹھ سالہ ڈیرک ژوہانس بولٹ اور دوسرا اٹھاون برس کا کیمرہ مین یوجینیو ارنیسٹ میری فولینڈر ہے۔ ڈچ وزیر خارجہ نے بتایا کہ مشکل حالات کے باوجود دونوں صحافیوں کی صحت بہتر ہے۔ انہوں نے ان صحافیوں کی رہائی کی کوششوں کی وجہ سے بوگوٹا حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔