یمن کی خفیہ جیلوں میں مبینہ ٹارچر، امریکی سینیٹرز کا تفتیش کا مطالبہ

ہفتہ 24 جون 2017 17:55

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) امریکی سینیٹ کے کئی اہم اراکین نے ملکی وزارت دفاع سے مطالبہ کیا ہے کہ جنوبی یمن میں خفیہ جیلوں اور وہاں مبینہ تشدد کی رپورٹوں کی باقاعدہ چھان بین کی جائے۔

(جاری ہے)

امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سربراہ سینیٹر جان مککین اور سرکردہ ڈیموکریٹ سینیٹر جیک ریڈ نے بھی ان رپورٹوں کو انتہائی پریشان کن اور تشویشناک قرار دیا ہے۔

امریکی سینیٹرز کی تشویش کی خبر رساں ادارے کی وہ رپورٹ بنی، جس میں بتایا گیا تھا کہ یمن میں عسکریت پسندوں کی تلاش کے عمل میں حکام نے سینکڑوں عام یمنی شہریوں کو بھی متعدد خفیہ جیلوں میں قید کر رکھا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ان یمنی قیدیوں سے پوچھ گچھ تو امریکی اہلکار کرتے ہیں جبکہ ان پر تشدد متحدہ عرب امارات کے فوجی کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :