قوم عید کی موقع پر مسکینوں، بیوائوں اور غریبوں کا خاص خیال رکھیں:مراد راس

ہفتہ 24 جون 2017 17:55

قوم عید کی موقع پر مسکینوں، بیوائوں اور غریبوں کا خاص خیال رکھیں:مراد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ قوم عید کی موقع پر مسکینوں، بیوائوں اور غریبوں کا خاص خیال رکھیں۔

(جاری ہے)

ہم سب کو ایثار، بھائی چارے اور اتحاد کے جذبے سے کام لیتے ہوئے ذاتی انا اور مفادات کی قربانی دے کر پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا اتحاد اور ایثار وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، ملک و قوم کو آگے لے کر جانے کے لئے ’’میں‘‘ کی روش چھوڑ کر ’’ہم‘‘ کا راستہ اپنانا پڑے گا۔ خلق خدا کی خدمت اور عوام کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی عید کا اصل پیغا م ہے انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کے مخیر حضرات کمزور طبقات کو بھی عیدکی خوشیوں میں شریک کریں

متعلقہ عنوان :