عیدالفطر قریب آتے ہی لاہور میں ڈاکو راج ،پولیس معصوم شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کرنے میں ناکام

ہفتہ 24 جون 2017 17:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) عیدالفطر قریب آتے ہی صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈاکو راج نافذ ہو گیا ہے جبکہ پولیس معصوم شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ عیدالفطر سے دو روز قبل ڈاکوئوں نے شہر میں اندھیر نگری مچا دی جس کے نتیجہ میں شہر کے مختلف علاقوں میں نہتے شہری ڈاکوئوں کے ہاتھوں لٹتے رہے جبکہ پولیس شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی، پولیس اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز شہر میں ہونے والی ایک درجن سے زائد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات سے محروم ہو گئے، پولیس کے مطابق ریس کورس میں عامر نامی شہری 2 ڈاکوئوں کی واردات کا شکار ہو کر 11 لاکھ 60 ہزار روپے کی نقدی سے محروم ہو گیا اسی طرح عاشق نامی واردات کے نتیجے میں ساڑھے 4 لاکھ روپے کی نقدی سے محروم ہو گیا، سبزہ زار میں نعیم نامی شہری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہونے والی واردات کے نتیجے میں 14 تولے سونے سے محروم ہو گیا، مسلح ڈاکوئوں نے شالیمار کے علاقے میں نصیر نامی نوجوان سے موٹرسائیکل چھین لیا، تمام تھانوں کی پولیس نے نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :