عالمی مارکیٹ میں خام تیل 2 ڈالر مزید سستا ،

پاکستان میں بھی پیٹرولیم منصوعات سستی ہونے کا امکان

ہفتہ 24 جون 2017 17:54

عالمی مارکیٹ میں خام تیل 2 ڈالر مزید سستا ،
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) عالمی مارکیٹ میں خام تیل گزشتہ ہفتے کے دوران 2 ڈالر مزید سستا ہو کر 10 ماہ کی کم ترین سطح 43 ڈالر فی بیرل پر آگیاجس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم منصوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی اہم وجہ امریکی خام تیل کے پیداوار بنی ہے جس سے سپلائی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صارفین کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی طلب کم ہونے پر ذخائر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کہ وجہ سے ہفتے کے اختتام پر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے سودے 2 ڈالر کے قریب سستاہونے کے بعد 10 ماہ کی کم ترین سطح 43 ڈالر 1 سینٹ فی بیرل پر بند ہوا۔ ماہرین کہنا ہے کہ پاکستان پیٹرولیم مصنوعات کا تقریبا 80 فیصد حصہ درآمد کرتا ہے اور عالمی مارکیٹ میں گراوٹ سے عوام کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے فائدہ ہوگا لیکن اس کا دارو مدار حکومت پر ہوگا کہ وہ عوام کو کتنا فائدہ منتقل کرتی ہے۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق پیٹرول سوا دو روپے فی لیٹر اور ڈیزل چار روپے لیٹر سستا ہوسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :