افغان کراسنگ پوائنٹس کھولنے پر پاکستان میں دہشتگردی بڑھ جاتی ہے، وزیر داخلہ

دہشتگردی کا مقصد بے یقینی کیفیت پیدا کرنا ہے لیکن ایسی بزدلانہ کارروائیوںسے قوم کا حوصلہ اور عزم متاثر ہو گا اور نہ ہی دہشتگردی کے خلاف کاوشیں ۔چودھری نثار

ہفتہ 24 جون 2017 17:47

افغان کراسنگ پوائنٹس کھولنے پر پاکستان میں دہشتگردی بڑھ جاتی ہے، وزیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا مقصد بے یقینی کیفیت پیدا کرنا ہے لیکن ایسی بزدلانہ کارروائیوںسے قوم کا حوصلہ اور عزم متاثر ہو گا اور نہ ہی دہشتگردی کے خلاف کاوشیں ۔ ہفتہ کے روز وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر ‘ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید اور آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد ندیم کو ٹیلیفون کر کے کوئٹہ ‘ پارا چنار اور کراچی میں دہشتگردی کے واقعات کی تفصیلات معلوم کیں اور عید کے پرمسرت موقع پر سکیورٹی انتہائی سخت بنانے کی ہدایت کی ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی کارروائیوں کا مقصد عید سے پہلے افراتفری پھیلانا ہے مگر ایسی مذموم کاررووائیوں سے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں ہماری کاوشوں اور جذبے میں کوئی کمی نہیں آئے گی ۔

(جاری ہے)

ریاست پرعزم اور طاقت سے ایسی مذموم کارروائیوں کا جواب دے گی انہوں نے کہاکہ افغان کراسنگ پوائنٹس کھولنے پر پاکستان میں دہشتگردی بڑھ جاتی ہے افغانستان سے مشترکہ سرحد کے ذریعے آمد رو فت کی کڑی نگرانی کی جائے اور سرحد کراسنگ پوائنٹس کی مانٹرنگ مزید موثر بنائی جائے انہوں نے مزید کہا کہ پارا چنار میں دہشتگردی کی کارروائی سے دو الرٹ صوبائی حکومت کو بجھوائے گئے واضح نشاندہی کے باوجود موثر حفاظتی انتظامات کیوں نہیں کئے گئے سول ادارے اور ملٹری عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائے ۔

۔

متعلقہ عنوان :