نامعلوم افراد کی بجائے ایم پی اےکیخلاف مقدمہ درج کیا جائے،اہلخانہ کامطالبہ

ہم ملزم کو نہ معاف کریں گےنہ ہی دیت لیں گے،ایم پی اے مجید اچکزئی نشےمیں گاڑی چلارہا تھا،بیٹااور بیٹی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 جون 2017 17:02

نامعلوم افراد کی بجائے ایم پی اےکیخلاف مقدمہ درج کیا جائے،اہلخانہ ..
ڈی جی خان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔24جون2017ء) : کوئٹہ میں شہید سارجنٹ عطاءاللہ کے اہلخانہ نے حکومت مطالبہ کیاہے کہ ٹریفک اہلکارعطاءاللہ کی شہادت کامقدمہ نامعلوم افراد کی بجائے ایم پی اےکیخلاف درج کیا جائے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم پی اے بلوچستان مجید اچکزئی کی گاڑی تلے کچلے جانیوالے ٹریفک اہلکارعطاءاللہ کے اہلخانہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ ہم ملزم کو نہ معاف کریں گےنہ ہی دیت لیں گے۔

شہید سارجنٹ کی بیٹی نے کہا کہ میرے والد کو قتل کیا گیا ہے ہم قاتل کو معاف نہیں کریں گے۔ شہید ٹریفک اہلکار کے بیٹے معظم نے الزام لگایاکہ ایم پی اے نشےمیں گاڑی چلارہا تھا۔ ملزم کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ واضح رہے شہید سارجنٹ کے پسماندگان میں2 بیٹیاں،3 بیٹے، بیوہ اورضعیف والدین شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :