رکن بلوچستان اسمبلی مجید خان اچکزئی کوپولیس نے گرفتار کرلیا ،عدالت نے 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

ہفتہ 24 جون 2017 17:10

رکن بلوچستان اسمبلی مجید خان اچکزئی کوپولیس نے گرفتار کرلیا ،عدالت ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اور پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین مجید خان اچکزئی کوپولیس نے گرفتار کرلیا ،عدالت نے 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ،تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی کی گاڑی نے 20جون کو ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر حاجی عطاء اللہ کو کچل کر ہلا ک کردیا تھا تاہم واقع کا مقدمہ نا معلوم شخص کے خلاف درج کیا گیا تھا لیکن گزشتہ شب واقع میں پیشرفت ہوئی اور پولیس نے مجید خان اچکزئی کومقدمہ میں نامزد کیا اور اس میں قتل ،اقدام قتل اور اے ٹی اے کی دفعہ 7بھی شامل کیں اور انہیں سیٹلائٹ ٹائون میں انکی رہائشگاہ سے گرفتار کرلیاگیاجس کے بعد ہفتے کی صبح مجید خان اچکزئی کو عدالت میں پیش کیا گیا تاہم پیشی کیلئے مقررہ وقت پورا نہ ہونے کی وجہ سے انہیں واپس تھانہ بھیج دیا گیا جس کے بعد سہ پہرساڑھے تین بجے انہیں دوبارہ جوڈیشل مجسٹریٹ 3کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج نے ان سے انکی صحت کے بارے میں دریافت کیا کہ انہیں کوئی بیماری تو نہیں جس پر مجید خان اچکزئی نے کہا کہ جی نہیں میں ٹھیک ہوں ۔

(جاری ہے)

مجید خان اچکزئی سے پولیس سے متعلق بھی سوال کیا کہ کیا پولیس نے آپ پر تشدد تو نہیں کیا جس پر مجید خان اچکزئی نے نفی میں جواب دیا جس کے بعد عدالت نے مجید خان اچکزئی کو 5روزہ جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :