Live Updates

تحریک انصاف نے ویسٹ ریجن پنجاب کے سابق صدر محمد اشفاق کو مرکزی نائب صدر نامزد کردیا‘ نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 24 جون 2017 17:05

تحریک انصاف نے ویسٹ ریجن پنجاب کے سابق صدر محمد اشفاق کو مرکزی نائب ..
گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے ویسٹ ریجن پنجاب کے سابق صدر محمد اشفاق کو مرکزی نائب صدر نامزد کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔واضح رہے کہ محمد اشفاق حال ہی میں ہونے والے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں عمران خان نے اپنے پینل سے محمد اشفاق کوفارغ کرکے ان کی جگہ فیصل آباد کے فیض اللہ کموکا کو ویسٹ ریجن پنجاب کا صدر نامزد کر دیا تھا ۔

قبل ازیں این اے 93ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہنما محمد اشفاق ہی ویسٹ ریجن پنجاب کے متحرک ترین صدر تھے اور ان ہی کے دور صدارت میں ویسٹ ریجن پنجاب سے پی ٹی آئی نے بلدیاتی الیکشن میں دو میونسپل کمیٹیوںٹوبہ ٹیک سنگھ اور چیچہ وطنی میں بلدیاتی حکومت قائم کی ۔

(جاری ہے)

یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ضلع کونسل کی چیئرمین شپ کے الیکشن میں محمد اشفاق نے مسلم لیگ (ن) کی حمایت یافتہ اور مسلم لیگ (ن) کے این اے 92سے ایم این اے خالد جاوید وڑائچ کی اہلیہ کی اعلانیہ مکمل حمایت کی اور ان کو پی ٹی آئی کے منتخب یو سی چیئرمینوںکے ووٹ بھی ڈالے جس پر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد سے پارٹی کارکنوں کو شدید تحفظات تھے اور ان کے خلاف عمران خان کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی ڈسپلنری کمیٹی میںتحریری شکایا ت بھی جمع کروائی گئی جس پر تحقیقات کے بعدمحمد اشفاق کو سخت وارننگ دی گئی تھی۔

پارٹی قیادت کی طرف سے ویسٹ ریجن پنجاب کی صدارت واپس لینے کے بعد محمد اشفاق کی مسلم لیگ (ن) سے رابطوں کی خبریں منظر عام پر آنا شروع ہو گئی تھیں اور مختلف سیاسی حلقوں کی جانب سے قوی امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ محمد اشفاق بہت جلد مسلم لیگ (ن)میں چلے جائیں گے۔رابطہ کرنے پر محمد اشفاق نے کہا ہے کہ مجھے اپنے لیڈر عمران خان کے ہر فیصلہ پر مکمل اعتماد ہے اور ان کی جانب سے کیے گئے ہر فیصلہ کا احترام کر تا ہوں۔

انہوں نے مرکزی قیادت کی جانب سے پارٹی کا مرکزی نائب صدر نامزد کیے جانے پر شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ وہ قیادت کی امیدو ں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور ان کی مسلم لیگ (ن) میں جانے اور ان سے سیاسی رابطوں کی مکمل تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان اطلاعات میں ایک فیصد بھی صداقت نہیں ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات