پسرور ‘نواحی علاقہ چہور میںبھارت سے آنے والے نالہ ڈیک میں طغیانی

ْ2سگے بھائیوں اور سگے بھائی بہن سمیت ایک ہی خاندان کی 4بچے برساتی نالہ میں ڈوب کر جاں بحق

ہفتہ 24 جون 2017 17:05

پسرور ‘نواحی علاقہ چہور میںبھارت سے آنے والے نالہ ڈیک میں طغیانی
پسرور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) پسرور کے نواحی علاقہ چہور میںبھارت سے آنے والے نالہ ڈیک میں طغیانی کی وجہ سے دو سگے بھائیوں اور سگے بھائی بہن سمیت ایک ہی خاندان کی 4بچے برساتی نالہ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔علاقہ میں کہرام مچ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل پسرور کے علاقہ چہورمیںدو سگے بھائی افضل اور شیراز اور ان کے کزن محمد علی اور اسکی سگی بہن مریم ،جو آپس میں کزن بتائے جاتے ہیں گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے نالہ ڈیک میں نہا رہے تھے کہ اچانک چاروںبچے گہرے اور تیزپانی کی زد میں آکر ڈوب گئے ، موت کے منہ میں چلے گئے۔

بچوں کا تعلق مقامی دیہات چہور اور جوشن جٹاں سے ہے ۔خبر سنتے ہی علاقہ مین کہرام مچ گیا۔جبکہ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ان کی لاشوں کو تلاش کرکے پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :