حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ’’را‘‘ کے ملوث ہونے کے مصدقہ شواہد موجود ہیں ‘

اس مائنڈ سیٹ کو جانتے ہیں جو پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے‘ اکنامک کوریڈور پر کون اثر انداز ہونا چاہتا ہے ، کچھ بھی ڈھا چھپا نہیں ہے ‘ دہشتگردی کیخلاف پاکستان نے جو قیمت چکائی اس کی مثال نہیں ملتی ‘ دہشت گردوں کے خلاف ہمارا موثر کردار جاری رہے گا ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا ٹی وی انٹرویو

ہفتہ 24 جون 2017 17:05

حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ’’را‘‘ کے ملوث ہونے کے مصدقہ شواہد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ’’را‘‘ کے ملوث ہونے کے مصدقہ شواہد موجود ہیں ، اس مائنڈ سیٹ کو جانتے ہیں جو پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے ، اکنامک کوریڈور پر کون اثر انداز ہونا چاہتا ہے ، کچھ بھی ڈھا چھپا نہیں ہے ، دہشتگردی کے خلاف پاکستان نے جو قیمت چکائی اس کی مثال نہیں ملتی ، دہشت گردوں کے خلاف ہمارا موثر کردار جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ دہشت گردی کی نئی لہر بھارت اور ’’را‘‘کے کردار کو نطر انداز نہیں کر سکتے ، دہشتگردی کے واقعات میں ’’را‘‘کے ملوث ہونے کے مصدقہ شواہد موجود ہیں ، دہشت گردی کے لئے افغانستان سے تعاون کرنے کو تیار ہیں ، اس مائنڈ سیٹ کو جانتے ہیں جو پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے ، دہشت گردوں کے خلاف ہمارا موثر کردارجاری رہے گا ، دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے جو قیمت چکائی ہے اس کی مثال نہیںملتی ،اپنی زمین کو دہشت گردی سے پاک کر کے دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اکنامک کوریڈور پر کون اثر انداز ہونا چاہتا ہے کچھ بھی ڈھکا چھپا نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :