چینی سرمایہ کار کمپنی 595کاریں واپس بلائے گی

ہفتہ 24 جون 2017 17:01

چینی سرمایہ کار کمپنی 595کاریں واپس بلائے گی
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) والوو(چین) سرمایہ کمپنی لمیٹڈ سیٹ بیلٹس میں نقائص کی وجہ سے 595کاریں واپس بلائے گی ۔ یہ بات چین کے کوالٹی کی نگرانی کرنے والے ادارے نے بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

واپس بلائے جانے والی گاڑیوں میں 23ستمبر2016اور8نومبر 2016کے درمیان بنائی جانے والی درآمدی XC90کاری شامل ہیں ۔ یہ بات کوالٹی کی نگرانی ،معائنہ اور قرنطینہ کے سرکاری محکمے نے اپنی ویب سائٹ پر بتائی ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق متاثرہ کاروں کی تیسری قطار کی دائیں سیٹ بیلٹ میں خامی ہے ۔ والوو(چین) سرمایہ کار کمپنی لمیٹڈ نقص زدہ پرزے بلا معاوضہ تبدیل کرے گی ۔ کاروں کی واپسی 3جولائی سے شروع ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :