جموں وکشمیر پیپلز پارٹی مظفرآباد کے صدر اجمل جلیل مغل عید منانے آبائی گائوں لیپہ ویلی روانہ

ہفتہ 24 جون 2017 17:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) جموں وکشمیر پیپلز پارٹی ضلع مظفرآباد کے صدر سابق امیدوار اسمبلی حلقہ چھ اجمل جلیل مغل عید منانے آبائی گائوں لیپہ ویلی روانہ ہو گئے ۔لیپہ پہنچنے پر جے کے پی پی کے کارکنوں کے علاوہ عمائدین علاقہ نے ان کا استقبال کیا اور ایک قافلے کی شکل میں انہیں گھر پہنچایا ۔

(جاری ہے)

اجمل جلیل مغل عید منانے کے ایک ہفتہ کے بعد واپس دارالحکومت مظفرآباد پہنچیں گے ۔

اجمل مغل مختلف استقبالیہ تقاریب کے علاوہ لیپہ میں عید ملن پارٹیوںمیںبھی شرکت کرینگے ۔لیپہ پہنچنے کے بعد اجمل جلیل مغل نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے کے پی پی سردار خالد ابراہیم کی قیادت میں متحد و منظم ہے اور لوگوں کے حقوق کی بحالی نوجوانوں کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :