ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مظفرآباد کی ہدایت پر پولیس کا ایکشن

مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کو بھاری جرمانے ‘ متعدد گرفتار

ہفتہ 24 جون 2017 17:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مظفرآباد سید اشفاق گیلانی ،تحصیلدار مظفرآباد حماد بشیر ،اے ایس آئی تھانہ صدر عبدالحمید ،قاضی عدنان و دیگر نے پولیس نفری کے ہمراہ ایبٹ آباد روڈ پر بڑی کارروائی کی اور عید کے موقع پر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے کو بھاری جرمانے کیے ۔کئی گرفتار۔

جبکہ لیا جانے والا زائد کرایہ مسافروں کو واپس کروایا ۔مسافروں نے ضلعی انتظامیہ کو ایکشن لینے پر ڈھیروں دعائیں دیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایبٹ آباد روڈ پر اے ڈی سی جی سید اشفاق گیلانی ،تحصیلدار حماد بشیر ،اے ایس آئی عبدالحمید،قاضی عدنان و دیگرنے پولیس نفری کے ہمراہ ناکے لگا کر مسافر گاڑیوں کو روک کر تحصیلدار مظفرآباد نے ازخود مسافروں سے کرایے کے متعلق معلومات لیں ۔

(جاری ہے)

مسافروں کی شکایت پر درجنوں ڈرائیورز کو بھاری جرمانے اور کئی کو حوالات بھیج دیا ۔تحصیلدار مظفرآباد نے اوور لوڈنگ،زائد کرایہ وصولی ،بدوں پرمٹ و کاغذات گاڑیوں کی فٹنس وغیرہ بھی چیک کیں اور خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کو بھاری جرمانے کیے اور زائد لیا گیا کرایہ بھی مسافروں کو واپس کروایا ۔یادرہے کہ عیدالفطر کے موقع پر ٹرانسپورٹر مسافروں سے عید کے نام پر دوگنا کرایہ لے کر ان کی مجبوری سے ناجائز فائدہ اٹھاتے تھے ۔

جس پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آئی اور گزشتہ روز ایبٹ آباد روڈ پر ناکے لگا کر مسافروں سے کرایہ کے بارے میں معلومات لیں ۔زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیورز کو بھاری جرمانے اور کئی ڈرائیورز کو حوالات بھیج دیا ۔تحصیلدار مظفرآباد حماد بشیر نے ڈرائیورکو ہدایت کی کہ عیدالفطر کے موقع پر زائد کرایہ کسی صورت وصول نہ کیا جائے ۔ورنہ سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہر گز زائد کرایہ ادا نہ کریں ۔زائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف شکایت کریں ۔انتظامیہ ان کے خلاف سخت کارروائی کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :