سندھ حکومت کی جانب سے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد

ہفتہ 24 جون 2017 16:55

سندھ حکومت کی جانب سے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد
․کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) حکومت سندھ نے عید کی تعطیلات کے دروان سمندر میں نہانے پر پابند ی عائد کرید ہے ۔اس ضمن میں جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس کو سمندر پر نہانے والوں کے خلاف دفعہ 144کے سختی سے نفاذ کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سمندر میں نہانے کی پابندی کی خلاف روزی کرنے والے کو حراست میں لے لیا جائے گا اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔حکومت سندھ نے لوگوں پر واضح کیا ہے کہ ساحل پر ضرور آئیں تاہم نہانے سے گریز کریں۔ ساحل پر گھڑ سواری اور اونٹ کی سواری کی اجازت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :