کراچی،27 ہزار اہلکاروں کیلئے صرف 7ہزار بلٹ پروف جیکٹس

حفاظتی انتظامات کی واضح کمی کا اعتراف کرنے کے بعد ایڈیشنل آئی جی نے شہید اہلکاروں پر ہی غفلت کا الزام دھر دیا

ہفتہ 24 جون 2017 16:51

کراچی،27 ہزار اہلکاروں کیلئے صرف 7ہزار بلٹ پروف جیکٹس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) شہر قائد میں جہاں دہشت گردوں نے پولیس کو اپنے نشانہ پر لیا ہوا ہے وہیں اہلکاروں کے حفاظتی انتظامات انتہائی ناقص ہیں ۔شہر میں موجود27ہزار اہلکاروں کے لیے صرف 7ہزار بلٹ پروف جیکٹس موجود ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے سائٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4پولیس اہلکار شہید ہوگئے ۔

(جاری ہے)

کراچی میں دہشت گرد تواتر کے ساتھ پولیس اہلکاروں کو اپنا نشانہ بنارہے ہیں اور اب سیکڑوں پولیس افسران و اہلکار دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ۔کراچی میں جہاں پولیس ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر ہے مگر اہلکاروں کے پاس حفاظتی ہیلمٹ ہیں نہ بلٹ پروف جیکٹس۔ 27 ہزار اہلکاروں کے لئے صرف 7 ہزار بلٹ پروف جیکٹس دستیاب ہیں۔ حفاظتی انتظامات کی واضح کمی کا اعتراف کرنے کے بعد ایڈیشنل آئی جی نے شہید اہلکاروں پر ہی غفلت کا الزام دھر دیا۔ مشتاق مہر نے پولیس کو سافٹ ٹارگٹ قرار دے دیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد بہتر حفاظتی انتظامات کے دعوے تو کئے جاتے ہیں لیکن ان پر عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آتا۔

متعلقہ عنوان :