کراچی ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والوں کی مشترکہ کاررواٰئیاں،4 مشتبہ افرادزیر حراست

پولیس اہلکاروں کے قتل کے الزام میں کالعدم انتہا پسند جماعت کے 7 کارندوں سمیت 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

ہفتہ 24 جون 2017 16:51

کراچی ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والوں کی مشترکہ کاررواٰئیاں،4 مشتبہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سائٹ ایریا میں افطار کرتے چار پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر میں تفتیش شروع کرد ی ہے جن میں سے اکثروبیشترکا تعلق کالعدم جماعت سے ہے۔تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا میں پولیس اورقانون ناٖٖفذ کرنے والوںاداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 4 پولیس اہلکاروں کے قتل کے الزام میں کالعدم انتہا پسند جماعت کے 7 کارندوں سمیت 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دو مشکوک افراد کو جائے وقوع کے قریب سے تفتیش کے لیے حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے۔ جہاں ان تمام مشتبہ افراد سے تحقیقات جا رہی ہیں۔ذرائع نے حالیہ گرفتاریوں کو بڑی پیشرفت قرار دیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کو منطقی انجام تک اور حالیہ دہشتگردی کے خاتمے تک پہنچانے کی امید ظاہر کی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات کی ہر پہلو سے چانچ پڑتال کر رہے ہیں اورواقعہ میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا لوائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ شب سائٹ ایریا 4 پولیس اہلکاروں کو سروں پر گولی مارکر اس وقت قتل کردیا گیا تھا جب وہ ڈیوٹی کے بعد افر کرنے ایک ہوٹل پر بیٹھے تھے۔

متعلقہ عنوان :