وزیراعظم نوازشریف اہلخانہ کےہمراہ عیدمنانے کیلئےسعودی عرب سے لندن روانہ

نوازشریف لندن میں اپنےنواسے کی گریجوایشن کی تقریب میں شرکت بھی کرینگے،وزیراعظم لندن سے30جون کووطن واپس پہنچے گے۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 جون 2017 16:25

وزیراعظم نوازشریف اہلخانہ کےہمراہ عیدمنانے کیلئےسعودی عرب سے لندن ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔24جون2017ء) : وزیراعظم محمد نوازشریف عمرہ ادا کرنے کے بعد سعودی عرب سے لندن روانہ ہوگئے، نوازشریف اہلخانہ کے ہمراہ لندن میں ہی عیدالفطرمنائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے اور رمضان المبارک کاآخری عشرہ گزارنے کیلئے سعودی عرب میں قیام کیا۔ تاہم وزیراعظم نوازشریف عیدالفطرمنانے کیلئے آج سعودی عرب سے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ نوازشریف لندن میں اپنے نواسے محمد جنید صفدرکی گریجوایشن کی تقریب میں شرکت بھی کرینگے۔ جبکہ وزیراعظم نوازشریف لندن سے30جون کووطن واپس پہنچ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :