اوستہ محمد،میڈیا کی خبر پر ایکشن ، قبرستان میں گندے پانی کا اخراج روکنے کے لئے بلدیہ حرکت میں آگئی

ہفتہ 24 جون 2017 16:18

اوستہ محمد،میڈیا کی خبر پر ایکشن ، قبرستان میں گندے پانی کا اخراج روکنے ..
اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) میڈیا کی خبر کا اثر قبرستان میں گندے نالے کے پانی کا اخراج روکنے کے لئے بلدیہ حرکت میں آگئی چیئر مین میونسپل کمیٹی نے عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نالے کی تعمیر کا کام ہنگامی بنیادوںپر شروع کرا دیا شہریوں کا اظہار تشکر ،واضع رہے کہ گذشتہ دنوں سیوریج نالے سے شہر کے وسط میں واقع قبرستان میں میں گندے پانی کا اخراج شروع ہو گیا تھا جس کے نتیجے قبرستان کا بڑا حصہ زیر آب ہو گیا تھا عوامی شکایات پر چیر مین میونسپل کمیٹی نے فوری اقدامات کرتے ہوئے نالے کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کرا دیا عوامی حلقوں نے چیر مین میونسپل کمیٹی میر عامر خان جمالی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :