Live Updates

بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے ،

اپنے مزموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگا ‘ اعجاز احمد چوہدری دہشت گردوں اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر باہر پھینکنا ہوگا ،قوم متحد ہے ‘ مرکزی رہنما تحریک انصاف

ہفتہ 24 جون 2017 16:16

بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنمااعجازاحمد چوہدری نے کراچی ، کوئٹہ اور پاراچنار میں بد ترین دہشت گردی کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، دہشت گرد اپنی بزدلانہ کاروائیاں کر کے قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے ، تحریک انصاف شہید ہونے والوں کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہیں ،اعجاز احمد چوہدری نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمددری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی نئی لہر نے عوام کو سخت پریشان کر دیا ہے ، بھارت مسلسل پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے لیکن وہ اپنے مزموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگا ، تحریک انصاف ملک میں امن کے قیام کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ، وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کے بیٹ رپورٹررز کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قوم متحد ہے دہشت گردوں اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر باہر پھینکنا ہوگا تب ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن اور امن کا قیام ممکن ہو سکتا ہے ، آج پاکستانی قوم بد ترین دہشت گردی کا شکار ہے ہزاروں قیمتی جانیں ضائع اور اربوں روپوں کا نقصان ہو چکا ہے ،موجودہ حکمران قوم کا مقدمہ لڑنے میں ہر محاذ پر ناکا م ہو چکے ہے اور دنیا کو باور نہیں کروا سکے کہ پاکستانی قوم دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گردی کا شکار ہے ،حکمرانوں کو اپنی اپنی پڑی ہوئی ہے انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں جان و مال کا تحفظ حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ، تمام حکومتیں ریاست کے تمام وسائل برئوئے کار لا کر عوام کے جان و مال کا تحفظ کو یقینی بنائے اور ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کریں، انہوں نے کہا کہ پانامہ چور حکمران اپنی لوٹی ہوئی دولت کا جواب دینے کا بجائے ادھر ادھر بھاگے پھر رہے ہیں لیکن اس بار آسانی سے جان نہیں چھوٹنے والی، اعلیٰ عدلیہ اور عوام کی عدالت دونوں میں نا اہل ہونگے ، شریف فیملی رنگے ہاتھوں پکڑی جا چکی ہے اس بارے میں عوام کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا ، اس موقع پر رانا عبدالسمیع، غلام محی الدین دیوان ، شبیر سیال ، ثوبیہ کمال خان، میجر ( ر ) امجد کمال، چاچا پی ٹی آئی ، اشتیا ق ملک، رانا اختر حسین اور لقمان قاضی موجود تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات