جیلوں میں قیدیوں ،انکے لواحقین سے عیدی کے نام پر ’’رشوت‘‘ لینے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

ہفتہ 24 جون 2017 16:16

جیلوں میں قیدیوں ،انکے لواحقین سے عیدی کے نام پر ’’رشوت‘‘ لینے کیخلاف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے جیلوں میں قیدیوں اور ان کے لواحقین سے عیدی کے نام پر ’’رشوت‘‘ لینے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ جیل میں ملاقات کیلئے اور رہائی پانے والے قیدیوں کے اہلخانہ سے جیل کا عملہ کھولے عام رشوت وصول کررہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں کے اہلخانہ سے رشوت لینے والے اہلکاروں اور افسروں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اور جیلوں کو رشوت فری قرار دیا جائے۔