گزشتہ چار سال کے دوران ٹیکس وصولی کی شرح میں75 فیصد اضافہ ہوا ‘ ہارون اختر

معاشی اصلاحات کی طرف عملی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ‘ معاون خصوصی برائے ریو نیو

ہفتہ 24 جون 2017 16:16

گزشتہ چار سال کے دوران ٹیکس وصولی کی شرح میں75 فیصد اضافہ ہوا ‘ ہارون ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریو نیو ہارون اختر نے کہا ہے کہ گزشتہ چار سال کے دوران ٹیکس وصولی کی شرح میں75 فیصد اضافہ ہوا ہے ،حالیہ منظور کردہ بجٹ کی ٹیکس تجاویز حقیقت پسندانہ ہیں اوران سے سماجی اور اقتصادی ایجنڈے کے حوالے سے حکومت کے اخلاص کی عکاسی ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مشکلات کے باوجود معاشی اصلاحات کی طرف عملی اقدامات کئے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں جبکہ عوام کی مشکلات کی کمی کیلئے بھی خاطر خواہ اقدامات کئے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ برآمدی شعبے اور زراعت پر دی گئی اعانتوں اور ریلیف کے اقدامات کے باوجود ٹیکس وصولی کے اہداف حاصل کرلئے جائیںگے ۔گزشتہ چار سال کے دوران ٹیکس وصولی کی شرح میں75 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ٹیکس نیٹ کا دائرہ وسیع کررہے ہیں اور صرف ٹیکس دینے کی استعداد رکھنے والوں کو ہی اس میں شامل کر رہے ہیں۔