عیدالفطر کا دن اتحاد ،باہمی رواداری اور ایک دوسرے کا دکھ درد بانٹنے کا درس دیتا ہے، امیر عثمان

ہفتہ 24 جون 2017 15:57

عیدالفطر کا دن اتحاد ،باہمی رواداری اور ایک دوسرے کا دکھ درد بانٹنے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) جماعت اسلامی اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل امیر عثمان نے کہا ہے کہ عیدالفطر کا دن اتحاد ، یکجہتی ‘اخوت، محبت ‘باہمی رواداری اور ایک دوسرے کا دکھ درد بانٹنے کا درس دیتا ہے۔پیرکو یہاں جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے لو ہی بھیر میں ختم قرآن کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیں اور اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی میں تحمل و برداشت سے کام لیں۔انھوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے بعد عیدالفطر کا دن اللہ تعالی کی طرف سے بندہ مومن کیلئے تحفہ اور خوشی کا دن ہوتا ہے ،عید کے دن ہمیں اپنے ارد گرد ضرورتمندوں اور مستحقین کو نہیں بھولنا چاہیے اور اپنی عید کی خوشیوں میں ان کو بھی ضرور یاد رکھنا چاہیے ۔