مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے ،ہمایوں زمان مرزا

کشمیری عوام کو حق خود ارادیت ،استصواب رائے کا حق دلانے کیلئے عالمی برادری کو ٹھوس مئوقف اپنانا ہوگا مودی اور سشما سوراج انتہاء پسندی کو فروغ دے رہے ہیں، دونوں نہیں چاہتے جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کا خواب شرمند تعبیر ہو سکے، رہنماء پیپلز پارٹی آزاد کشمیر

ہفتہ 24 جون 2017 15:57

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء و چیئرمین جموں وکشمیر ہیومن رائٹس کمیشن ہمایوں زمان مرزا نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حق خود ارادیت اور ان کو استصواب رائے کا حق دلانے کیلئے عالمی برادری کو ٹھوس مئوقف اپنانا ہوگا ، عالمی ممالک کشمیریوں کو آزادی دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں آزادکشمیر کی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے دکھ درد اور غم میں برابر کی شریک ہے ۔

بھارتی وزیراعظم نریندر سنگھ مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج انتہاء پسندی کو فروغ دے رہے ہیں یہ دونوں نہیں چاہتے کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کا خواب شرمند تعبیر ہو سکے پاکستان کے خلاف زہراگلناان کا مشغلہ ہے ان کی طرف سے بھارتی افواج کو مقبوضہ کشمیر کے اندر کھلی چھٹی اور معصوم و نہتے کشمیریوں انسانیت سوز مظالم نریندر مودی کا سیاہ اور بدنما چہرہ ہے مودی کی احمقانہ باتیں اسکی ذہنی سوچ کی عکاس ہیں۔

(جاری ہے)

مسئلہ کشمیر کا ستر سال بعد بھی حل نہ ہونا اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے۔ جولائی 2016سے لیکر اب سینکڑوں معصوم کشمیریوں کی شہادت اور ہزاروں معصوم بچے ، نوجوان اور بزرگوں پر پیلٹ گنوں سے فائرنگ کر ان کو پوری زندگی کیلئے نابینا بنا دیا گیا ہے جو انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے مسئلہ کشمیر کے فوری اور دیرپا حل کیلئے عالمی برادری کو سخت نوٹس لیکر بھارت سے ہر قسم کے سفارتی ، تجارتی اور اقتصادی تعلقات ختم کرنے چاہیے لائن آف کنٹرول کے اطراف میں بسنے والے تمام کشمیری ہمارے بھائی ہیں ان کے ساتھ دل و جان کا رشتہ ہے کسی بھی صورت انکو تنہاء نہیں چھوڑ سکتے ہیں لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی اور جارحیت کیخلاف تمام کشمیری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے لائن آف کنٹرول پر بسنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو انتہائی ہمت و بہادری کے ساتھ بھارتی گولہ باری اور اشتعال انگیزی کا مقابلہ کر رہے ہیں آزاد خطہ کے عوام افواج پاکستان کے بلا تنخواہ سپاہی ہیں ۔

ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنما چیئرمین ہیومن رائٹس کمیشن ہمایوں زمان مرزا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں زمان مرزا نے کہا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے موقف پوری کشمیری قوم کی ترجمانی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ۔ ہمایوں زمان مرزا نے مزید کہاکہ نریندر سنگھ مودی ایک عالمی دہشت گرد ہے اس جیسا وزیراعظم خود بھارت کیلئے خطرناک ہے جب سے مودی برسراقتدار آیا ہے اس وقت سے لیکر اب تک اس شیطان صفت شخص نے پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کیا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ مودی کی طرف سے پاکستان کو دھمکیاں اور دنیا میں تنہاء کرنے کی باتیں اس کی احمقانہ اور جاہلانہ سوچ ہے حقیقتاً بھارت خود اس وقت دنیا میں تنہاء رہ چکا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے پوری دنیا پاکستان کے موقف کو تسلیم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرفیو کے نافذ سے مقبوضہ وادی کے اندر مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر پاکستان سے اپنی والہانہ عقیدت اور محبت کا اظہار کر رہے ہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام گزشتہ ستر سالوں سے بھارت کیخلاف برسرپیکار ہیں اور اپنے حق آزادی کیلئے لاکھوں قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کر چکے ہیں بھارت اور اس کی قابض قاتل افواج مقبوضہ کشمیر کے اندر کنٹرول قائم رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے بھارت کو چاہیے کہ وہ فوری طورپر مقبوضہ کشمیر سے اپنی افواج کا انخلاء کر کے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا جینے کا حق دے ۔

ہمایوں زمان مرزا نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم پاکستان کیخلاف سازشیں کر کے خطہ کا امن تہہ و بالا کرنا چاہتا ہے اس کا جنگی جنون اس کے ملک کی تباہی کا سبب بن سکتا ہے افواج پاکستان سپہ سالار جنرل راحیل شریف کی قیادت میں ملک کے کونے کونے کادفاع کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے بھارت کے ہر طرح کے مکرو عزائم کو خاک میں ملا کر پاکستان کی سلامتی و خود مختاری کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کرینگے ۔

ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کشمیر کی حالیہ لہر نے تحریک آزادی کشمیر کی شدت کو مزید تیز کر دیا ہے وہ وقت دور نہیں جب آر پار کے کشمیری ایک ساتھ ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور اس کے تسلط سے آزادی کیلئے کشمیریوں کا خون کسی بھی صورت رائیگاں نہیں جائیگا بھارت اس کے اس کی افواج کشمیریوں پر جتنا مرضی ظلم کر کے کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا۔