بلوچستان نیشنل پارٹی کی سردار اخترجان مینگل کے گھر پر حملے کیخلاف احتجا جی ریلی، حکومت کیخلاف نعرے بازی

ہفتہ 24 جون 2017 15:57

بلوچستان نیشنل پارٹی کی سردار اخترجان مینگل کے گھر پر حملے کیخلاف احتجا ..
اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے سردار اخترجان مینگل کے گھر پر حملے کے خلاف ایک احتجا جی ریلی۔ تفصیلات کے مطا بق بی این پی کے ضلعی آرگنا ئزر وڈیرہ بابو دھنی بخش مینگل اور سینئر رہنمامیر منیر احمد مینگل کی قیا دت میں ایک احتجا جی ریلی نکا لی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے سامنے احتجا جی مظاہرہ کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

(جاری ہے)

بابو وڈیرہ دھنی بخش مینگل اور میر منیر احمد مینگل ،صوفی نور محمد مینگل ،نزیر احمد مینگل ،الطاف بلوچ،عاشق علی بوہڑ ،بشیر احمد مینگل ،رحیم بخش مینگل،محمد اکبر گولہ،عاشق علی عمرانی،خالد محمود مینگل غوث بخش مینگل و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسوس سے کہانا پڑتا ہے کہ ایسے عناصر ہیں جو بلوچستان کی حالات کو بہتر نہیں دیکھانا چاہتے ہیں اور وہ یہ چاہتے ہیں کہ ایسے خون خرابے ہوتے رہیں تاکہ یہ قابضین بلوچستان پر اپنا قبضہ جمائے ہوئے ہوں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے جانوں کا نظرانہ تو دیں گے لیکن سردار اختر جان مینگل پر آنچ نہیں آنے دیں گے ، انہوں نے وڈھ میں سردار اختر جان مینگل کے گھر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ان واقع میں ملوث مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ، ورنہ یہ احتجاج آگئے بڑھے گا ، اور حالات کے خراب ہونے کی ذمہ دار حکومت بلوچستان ہے ۔

متعلقہ عنوان :