․ صحبت پور ،پولیس اور سکیورٹی فورسز کا پنجابی کیمپ کے علاقے میں سرچ آپریشن ،8مشتبہ افراد گرفتار ،اسلحہ اور موٹرسائکلیں برآمد

ہفتہ 24 جون 2017 15:57

․ صحبت پور ،پولیس اور سکیورٹی فورسز کا پنجابی کیمپ کے علاقے میں سرچ ..
صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) صحبت پور پولیس اور سکیورٹی فورسز کا پنجابی کیمپ کے علاقے میں سرچ آپریشن 8مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ اور موٹرسائکلیں برآمد تفصیلات کے مطابق ایف سی بلوچستان سبی اسکائوٹ 67ونگ کے کرنل شاہد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غلام حسین باجوئی کی سربراہی میں جرائم پیشہ افراد کیلئے کاروائی پنجابی کیمپ کے علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن 8مشتبہ افراد گرفتار 4شاٹ گن بندوقیں 3عدد موٹرسائیکلیںدوعدد بڑے قینچی (تالہ کٹر) اور ایک نقب زنی آلہ برآمد کرلیاگیا ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غلام حسین باجوئی نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کا گہرائوں تنگ کرینگے اور کسی کو بھی علاقے کی امن وامان خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے قانون ہاتھ میں لینے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا اور علاقے میں امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :