ڈیرہ بگٹی میں سرکاری ملازمین کا عید کی تنخواہیں تاحال نہ ملنے پر نیشنل بینک کے سامنے شدید احتجاج

ہفتہ 24 جون 2017 15:57

ڈیرہ بگٹی میں سرکاری ملازمین کا عید کی تنخواہیں تاحال نہ ملنے پر نیشنل ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) ڈیرہ بگٹی میں سرکاری ملازمین نے عید کی تنخواہیں تاحال نہ ملنے پر نیشنل بینک کے سامنے شدید احتجاج کیا،مظاہرن کا کہنا تھا،کہ بینک منیجر ملازمین کے لئے آئے ہوئے پیسوں کو رشوت کے عوض ٹھیکیداروں اور گیس کمپنیوں کے ملازمین کو دے دیتا ھے،انہوں نے الزام عائد کیا کہ بینک منیجر بغیر رشوت لئے کسی کو بھی رقم نہیں دیتا،جبکہ سرکاری ملازمین کا تنخواہ اتنا نہیں کہ وہ انہیں رشوت دے سکیں، ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں حکومتی اعلان کیمطابق 21 جون کو تنخواہوں کی ادائیگی کردی گئی،مگر شائد نیشنل بینک کے منیجر کے سامنے پاکستان کے قوانین کی کوئی اہمیت نہیں اسلئے آج 24 تاریخ ہونے کے باوجود سرکاری ملازمین ایک ایک پیسے کے لئے ترس رہے ہیں،یہاں تک کہ وہ اپنے بچوں کے لئے عید کے کپڑے تک نہیں خرید پائے، مظاہرین نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ موجودہ بینک منیجر کو ہٹانے کے ساتھ ساتھ مزید بینکوں کے برانچز بھی مہیا کئے جائیں تاکہ سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ عام صارفین بھی ہر ماہ کی خواری سے آزاد ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :