دہشت گرد بزدلانہ کاروائیاں کر کے ملک میں امن و امان کو تباہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،الیاس شیخ

ہفتہ 24 جون 2017 15:57

دہشت گرد بزدلانہ کاروائیاں کر کے ملک میں امن و امان کو تباہ کرنے کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد الیاس شیخ نے گزشتہ روز کوئٹہ اور پارا چنا ر میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے اور کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں دہشت گردوں کی جانب سے 4پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے شہید کئے جانے کے واقعات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اس قسم کی بزدلانہ کاروائیاں کر کے ملک میں امن و امان کو تباہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عوام کی جان و مال کے لئے حکومت اور سیکورٹی ادارے عید کے موقع پر بازاروں، مین شاہراہوں اور مساجد کی سیکورٹی یقینی بنائیں ۔پاکستان تحریک انصاف غم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندا نوںکے ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ بم دھماکوں میں جاں بحق افراد اور پولیس کے شہداء کے لئے درجات بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں ۔

متعلقہ عنوان :