انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے نے کالعدم تنظیموں کی نئی فہرست جاری کردی

ہفتہ 24 جون 2017 15:48

انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے نے کالعدم تنظیموں کی نئی فہرست جاری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے نے کالعدم تنظیموں کی نئی فہرست جاری کردی ہے ۔ نیشنل کاؤنٹر ٹیریرازم اتھارٹی کی فہرست میں شامل کالعدم اور واچ لسٹ تنظیموں کی تعداد 71 ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نیکٹا کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں غلامان صحابہ ( جی ایس ) تنظیم کو واچ لسٹ میں شامل کردیا گیا ۔غلامان صحابہ تنظیم کو گزشتہ ماہ تیس مئی واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ۔جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت تنظیمں پہلے سے ہی واچ لسٹ میں شامل ہیں ۔ معمار ٹرسٹ کو بھی رواں برس مارچ میں واچ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔