یوکرائن اور چین کی 36یونیورسٹیوں کے سربراہوں کا اجلاس

اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعاون اور تجربات کے تبادلے پر بات چیت

ہفتہ 24 جون 2017 15:47

یوکرائن اور چین کی 36یونیورسٹیوں کے سربراہوں کا اجلاس
کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) یوکرائن اور چین کی 36بڑی یونیورسٹیوں کے سربراہوں نے گول میز فورم میں دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعاون اور تجربات کے تبادلے پر بات چیت کی ۔یہ بات چیت کیف تراس نیشنل یونیورسٹی میں ہوئی جس میں چینی اور یوکرائنی یونیورسٹیوں کے 62صدور اور وائس چانسلر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے بیجنگ فارن سٹڈی یونیورسٹی کے صدر پینگ لانگ نے کہا کہ چین اور یوکرائن کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعاون ہونا چاہئیے کیونکہ اس شعبے میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔

بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت یوکرائن میں بیجنگ فارن سٹڈیز یونیورسٹی کا مرکز 2016 میںقائم کیا گیا تھا ۔اس وقت 8طلباء یوکرائنی زبان سیکھ رہے ہیں۔دریں اثناء بیجنگ یونیورسٹی میں یوکرائن کی روایتی ثقافت اور پینٹنگز کی نمائش میں بھی گزشتہ سال شرکت کی تھی جو بیجنگ میں منعقد کی گئی تھی ۔ فورم کا افتتاح دورے پر آئے ہوئے چینی وزیرتعلیم چینگ بائو شینگ اور یوکرائن کے وزیرتعلیم نے مشترکہ طور پر کیا ۔ اس سلسلے کا پہلا فورم 2012میں منعقد ہوا تھا ۔

متعلقہ عنوان :