چین اور یوکرائن تعلیم کے شعبے میں تعاون پر رضا مند

دونوں ملکوں کی یونیورسٹیوںمیں بھی تعلقات کو فروغ حاصل ہورہا ہے

ہفتہ 24 جون 2017 15:47

چین اور یوکرائن تعلیم کے شعبے میں تعاون پر رضا مند
کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) چین کے وزیرتعلیم چینگ بائو شینگ نے اپنے یوکرائن کے وزیرتعلیم للیاگرائنی وچ سے یہاں ملاقات کی اور فریقین نے تعلیم کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔یہ مذاکرات تعلیمی تعاون کی چین یوکرائن بین الحکومتی کمیشن کی سب کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں ہوئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے وزیرتعلیم نے کہا کہ چین اور یوکرائن کے درمیان تعلقات گزشتہ کئی سالوں سے مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں ۔

سب کمیٹی کا پہلا اجلاس 2012میں پانچ سال قبل ہوا تھا اور ان پانچ برسوں کے دوران ہم نے بہت سا کام کیا ہے اور اس کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں جن کی بنیاد پر ہم آج تعلیم کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر رضا مند ہوئے ہیں ۔ چین اور یوکرائن کے درمیان اس وقت تعلیم کے شعبے میں تعلقات میں اضافہ ہورہا ہے اور دونوں ملکوں کی یونیورسٹیوں کے درمیان بھی تعلقات کو مسلسل فروغ حاصل ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :