روزہ تقوی پرہیز گاری اور اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کابہترین ذریعہ ہے ‘ چوہدری نوید احمد بھٹی

ہفتہ 24 جون 2017 15:45

روزہ تقوی پرہیز گاری اور اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کابہترین ذریعہ ہے ..
نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) یونین کونسل گھڑیال کلاںکے چیئرمین چوہدری نویداحمدبھٹی ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ روزہ تقوی پرہیز گاری اور اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کابہترین ذریعہ ہے طبی اور دنیاوی فوائدبہت زیادہ ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے گھڑیا ل خورد اورڈبر ی والا میںافطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ روزہ سے تقوی پرہیزگاری اور اللہ کی خوشنودی حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ انسان کے درجات بھی بلندہوتے ہیں روزہ کے ذریعے ہمیں پتہ چلتاہے کہ کس طرح بھوک اور پیاس برداشت کرتے ہیں اللہ کی خوشنودی کی خاطر حلال چیزیں چھوڑ دیتے ہیںاسی طرح رمضان میں زکوة وفطرانہ اداکرکے معاشرے میںغرباء اور مساکین کی مالی امداد کے ذریعے مددکرتے ہیں اللہ کی برکتیں اوررحمتیں حاصل کرتے ہیں انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کریں غریب عوام کی خدمت کریں اور عباد ت کریں تاکہ آخرت کیلئے سامان اکٹھاہوجائے ۔