قصور میں عیدالفطر کے مو قع پرفول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ،ڈی پی اوقصور
عبادت گاہوں میں عیدا لفطر کی نما ز ادا کی جا ئیگی،سیکیو رٹی کیلئے 1787پولیس افسران و اہلکاران کو تعینات کیا گیا ہے، سید علی ناصر رضوی
ہفتہ 24 جون 2017 15:43
(جاری ہے)
انہوں نے کہا جن مقامات پر عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی ان کے اردگر د متعلقہ ایس ایچ اوز ،محافظ فورس اور ایلیٹ فورس گشت کرے گی جبکہ ٹریفک کے بہائو کو رواں رکھنے کیلئے ٹریفک سٹاف کو بھی مامور کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا لائوڈسپیکر کے استعمال ،اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاچاند رات کو بازاروں ،مارکیٹوں ،شاپنگ سنٹروں اور سڑکو ں پر بہت زیا دہ رش ہو تا ہے اس سلسلہ میں پولیس اہلکار اور ایلیٹ فورس کے دستے پیدل گشت کریں گے اس کیساتھ ساتھ چوری ،جیب تراشی اور نوسر بازی کی روک تھام کیلئے سادہ کپڑوں میںملبوس پولیس اہلکار موجود ہوں گے ۔ ڈی پی اوقصور نے مزید کہا کہ تفریحی مقاما ت مثلا ًقصورگا رڈن ،گنڈا سنگھ وا لا با رڈر ،مہتا بی جھیل چھانگاما نگا اور ہیڈ بلو کی پر بھی سخت سکیو رٹی کے انتظا ما ت کئے گئے ہیں ۔عید الفطر کے ایام کے دوران 1ایس پی ،06ڈی ایس پی ،28انسپکٹرز،96سب انسپکٹرز ،160اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،124ہیڈ کا نسٹیبل ،1067کا نسٹیبل اور 32لیڈیز کا نسٹیبل کے علاو ہ 255قومی رضاکار کل1787افسران و اہلکاران سکیو رٹی ڈیو ٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یکم رمضا ن المبارک سے عیدا لفطر کے ایام تک ضلعی پولیس کا ہر ایک افسر و اہلکار عوا م النا س کی خدمت کے لیے دن را ت محنت کر رہاہے پو لیس کے سا تھ سا تھ تما م مکا تب فکر کے علما ء ،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، کو نسلرز،ممبر ان امن ومصا لحتی کمیٹی ،انجمن تا جرا ن ، صحا فی،وکلاء اور عوا م کا فر ض بنتا ہے کہ وہ پولیس کے سا تھ شا نہ بشا نہ کا م کر یں ۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.