نارنگ منڈی ،محکمہ صحت کی درجنوں لیڈ ی ہیلتھ ورکرز کا عیدالفطر پر بھی تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 24 جون 2017 15:43

نارنگ منڈی ،محکمہ صحت کی درجنوں لیڈ ی ہیلتھ ورکرز کا عیدالفطر پر بھی ..
نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) محکمہ صحت کی درجنوں لیڈ ی ہیلتھ ورکرز نے عیدالفطر پر بھی تنخواہیں نہ ملنے پر پریس کلب کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

لیڈی ہیلتھ ورکرز رفعت بی بی ،نسیم بی بی ،زیب النساء، ریحانہ کوثر، کشور بی بی، صنوبربی بی کی قیادت میں احتجاج کرنے والوں نے کہا کہ آج آخری روزہے نیشنل بنک کی مقامی برانچ نے تنخواہیں دینے سے انکارکردیاہے اور کہاہے کہ تاحال آپ کی تنخواہیں نہیں آئیں جس کی وجہ سے ہمیں شدیدپریشانی کاسامناکرناپڑرہاہے اورہم عیدکی خوشیوںسے محروم ہوگئے ہیںانہوںنے شدیداحتجاج کرتے ہوئے کہاکہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ عید کے پرمسرت موقع پر ہمیں جان بوجھ کرتنخواہوںسے محروم رکھاگیاہے جبکہ ہمارے چھوٹے چھوٹے بچے عیدکی خوشیوںسے محروم ہوگئے ہیںانہوںنے کہاکہ عید کے موقع پر بھی ہمارے چولہے ٹھنڈے رہیں تو ہمارے بچوںپر کیا بیتے گی حکمرانوںکو سوچناچاہیے کہ ہمارے ساتھ کتنی بڑی زیادتی کر رہے ہیں انہوںنے وزیراعلی پنجاب ڈی سی شیخوپورہ سے سخت نوٹس لینے اورزمہ داران کیخلاف سخت تادینی کارروائی کرنے کامطالبہ کیاہے واضح رہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز شام تک تنخواہ کے حصول کیلئے مقامی برانچ کے باہر بیٹھی رہیں اور احتجاج کرتی رہیں۔