پارا چنار شہر میں ہونیوالے بم دھماکوںمیں شہداء کی تعداد 52 ہوگئی،246 زخمی ہسپتالوں میں زیر علاج

ہفتہ 24 جون 2017 15:43

پارا چنار شہر میں ہونیوالے بم دھماکوںمیں شہداء کی تعداد 52 ہوگئی،246 ..
پارا چنار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) پاراچنار شہر میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں شہید ہونیوالوں کی تعداد 52 ہوگئی جبکہ 246 زخمی پاراچنار اور پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاراچنار شہر کے طوری اور اکبر خان سرائے کے درمیان روڈ میں دو خودکش دھماکوں میں 52 افراد شہید جبکہ 246 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کو پاراچنار اور پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر ان کو طبی امداد دی جارہی ہی. دھماکوں کے خلاف طوری بنگش قبائل نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور بازاریں اور کاروباری مراکز احتجاجاً بند ہیں. دوسری جانب دھماکوں کے خلاف مظاہرین کا احتجاجی دھرنا جاری ہے اور یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ اتنے سکیورٹی اور ریڈزون کے باوجود دھماکے کیوں اور کیسے ہوئے یہ سکیورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

دوسری جانب خودکش دھماکوں میں شہید ہونے والے افراد کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد اپنے اپنے علاقوں میں تدفین جاری ہی. دھماکوں کے بعد علاقے میں موبائل سگنل بند کر دی گئی ہی. صحافیوں اور عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :