دہشتگردی کے واقعات میں’را‘ کے ملوث ہونے کے مصدقہ شواہدہیں،نفیس زکریا

اس مائنڈسیٹ کوجانتےہیں جوپاکستان کوغیرمستحکم کرناچاہتاہے،اکنامک کوریڈورپرکون اثراندازہوناچاہتاہے کسی سےڈھکاچھپانہیں،دہشتگردی کےخاتمے کیلئے افغانستان سےتعاون کرنے کوتیارہیں۔ترجمان دفترخارجہ پاکستان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 جون 2017 15:39

دہشتگردی کے واقعات میں’را‘ کے ملوث ہونے کے مصدقہ شواہدہیں،نفیس زکریا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔24جون2017ء) : دفترخارجہ پاکستان کے ترجمان نفیس زکریانے کہا ہے کہ دہشتگردی کی نئی لہرمیں’بھارت اور را‘کے کردارکونظراندازنہیں کرسکتے،دہشتگردی کے واقعات میں ’را‘ کے ملوث ہونے کے مصدقہ شواہدہیں،اس مائنڈسیٹ کوجانتے ہیں جوپاکستان کوغیرمستحکم کرناچاہتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملک میں حالیہ دہشتگردی پراپنے ردعمل میں کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف ہمارامئوثرکردارجاری رہے گا۔

پاکستان کودہشتگردی سے پاک کرکے دم لیں گے۔دہشتگردی کے خلاف پاکستان نے جوقیمت چکائی اس کی مثال نہیں ملتی۔نفیس زکریانے کہا کہ اس مائنڈسیٹ کوجانتے ہیں جوپاکستان کوغیرمستحکم کرناچاہتاہے۔اقتصادی راہداری منصوبے پرکون اثراندازہوناچاہتاہے یہ کسی سے ڈھکاچھپانہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افغانستان سے تعاون کرنے کوتیارہیں۔

متعلقہ عنوان :