عید الفطر کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،ڈی پی اوپاک پتن

ہفتہ 24 جون 2017 15:38

عید الفطر کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،ڈی پی اوپاک ..
پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) ڈی پی او کامران یوسف ملک نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر پاک پتن بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اورسیکورٹی کے میکا نزم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،پولیس کے ساتھ ساتھ ہر فرد سیکورٹی کے معاملات کو سمجھنے کی کو شش کرے ،ا س سلسلہ میںاپنی قومی ذمہ داریاں بطریق احسن انداز میں انجام دے اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں، انہوں نے کہا کہ ضلع پاکپتن میں 904مقامات پر عید کی نماز ادا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

866مساجد، 16امام بارگاہوں میں اور 12کھلی جہگوں پر عید کی نماز اجتماعات ہو ںگے،انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر تین ڈی ایس پیز، 10 انسپکڑز، 20 سب انسپکڑز، 84اے ایس آئی ز، 47ہیڈ کانسٹیبل ، 643کانسٹیبل، لیڈی کانسٹیبل اور قومی رضاکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے جن میں 714مساجد ،امام بار گاہوں ،دیگر مقدص ، اہم مقامات پر ڈیوٹی دیں گے جبکہ 235 اہلکار بازروں،شاپنگ سنٹروں و دیگر اہم مقامات پر ڈیوٹی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :