ْڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کاڈسٹرکٹ جیل پاک پتن کا دورہ،معمولی جرائم میں ملوث 5 اسیران کی رہائی کا حکم

ہفتہ 24 جون 2017 15:38

ْڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کاڈسٹرکٹ جیل پاک پتن کا دورہ،معمولی جرائم میں ..
پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اسلم نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اسیران کے مسائل کو سنا اور ان کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کے افسران کو احکامات جاری کیے ، انہو ں نے رمضان المبارک اور عید الفطر پر اسیران کو خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے نئے کپڑے اور نقدی عیدی بھی تقسیم کی ، انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل کی سیکورٹی کا بھی جائزہ لیا اور سیکورٹی کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور اس میں مزید بہتری لانے کے سلسلہ میں بھی ہد ایات جاری کیں ، علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ائنڈ سیشن جج محمد اسلم نے معمولی جرائم میں ملوث 5 اسیران کی رہائی کے احکامات جاری کیے ،، اس موقع پر سنیئر سول جج رانا شکیل احمد ، سول جج ندیم اللہ طاہر ،سپر نٹنڈنٹ جیل بشیر احمد خان یوسفزئی بھی انکے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :