سرگودھا اور گردونواحی گرجا گھروں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے

ہفتہ 24 جون 2017 15:38

سرگودھا اور گردونواحی گرجا گھروں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ..
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء)آج اتوار کے روز سرگودھا اور گردونواح میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع بھر کے تمام اہم گرجا گھروں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیساتھ ساتھ اجتماعات میں شرکت کیلئے آنیوالے لوگوں کو جامہ تلاشی کے بعد اندر جانے دیا جائیگا ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔