سرگودھا کی انتظامیہ نے عید کے اجتماعات کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے

ہفتہ 24 جون 2017 15:37

سرگودھا کی انتظامیہ نے عید کے اجتماعات کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے ..
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) ضلعی انتظامیہ نے ضلع سرگودھا کی 6 تحصیلوں اور بڑے بڑے قصبات میں ہونیوالے عید کے اجتماعات کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں،ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ سول ڈیفنس کے رضا کاروں‘ امن کمیٹی کے ممبران اور مسجد کمیٹیوں کے علاوہ محلہ کمیٹیوں کے ذمہ داران کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈسڑکٹ پولیس آفیسر سہیل چودھری نے سرگودھا نے شہریوں سے استدعا کی ہے کہ وہ اپنے گردونواح میں ہونیوالے عید کے اجتماعات کی نگرانی کے علاوہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے اگر کوئی مشکوک شخص یا کوئی چیز ‘ گاڑی‘ موٹر سائیکل وغیرہ نظر آئے تو اس کی فوری اطلاع 15 پر دیں۔ڈی پی اوگودھا نے تمام پولیس سکوارڈ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ عید کے اجتماعات کے دوران گشت کے نظام کو موثر بنائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے میں مدد مل سکے جبکہ لیڈیز پولیس کو بھی متحرک کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :