پولیس اہلکارکوکچلنےوالےملزم ایم پی اےمجید اچکزئی کی بکتربندگاڑی میں عدالت پیشی

مجیداچکزئی صحافیوں پرچڑھائی،’’بےشرم کہیں کے‘‘آپ لوگوں کو پولیس والوں نے پہلے ہی دعوت دیدی تھی؟مجیداچکزئی کی میڈیاسے بدتمیزی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 جون 2017 15:19

پولیس اہلکارکوکچلنےوالےملزم ایم پی اےمجید اچکزئی کی بکتربندگاڑی میں ..
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔24جون2017ء) : کوئٹہ میں اپنی گاڑی تلے ٹریفک پولیس اہلکارکوکچلنے والے ملزم ایم پی اے مجید اچکزئی کوعدالت میں پیش کردیا گیا، مجید اچکزئی کو ہتھکڑی کے بغیر بکتربند گاڑی میں عدالت لایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی نے بکتر بند گاڑی سے اترتے ہی میڈیا نمائندوں پرچڑھائی کردی۔

(جاری ہے)

مجید اچکزئی نے صحافیوں سے سوال کیا کہ آپ لوگوں کو پولیس والوں نے پہلے سے ہی دعوت دے دی تھی؟ مجیداچکزئی نے مزید جملہ کسا کہ ’’بےشرم کہیں کے‘‘ ۔ ملزم مجیداچکزئی نے ضلع کچہری کی سیڑھیوں پرمیڈیا سے مزید سوال کیا کہ کل کے واقعے کی آپ کو ویڈیو نہیں ملی؟صرف ایک ٹریفک سپاہی کی ویڈیو ملی ہے۔ واضح رہے ایم پی اے مجید اچکزئی کی گاڑی نے 20جولائی کو انسپکٹر ٹریفک پولیس کوکچل دیاتھا۔

متعلقہ عنوان :