سپریم کورٹ کے حکم پر جے آئی ٹی کی شکایات پر ڈی جی ایف آئی اے نے ریکارڑ میں تبدیلی کی تحقیقات کے لئے چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی

ہفتہ 24 جون 2017 15:12

سپریم کورٹ کے حکم پر جے آئی ٹی کی شکایات پر ڈی جی ایف آئی اے نے ریکارڑ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) سپریم کورٹ کے حکم پر جے آئی ٹی کی شکایات پر ڈی جی ایف آئی اے نے ریکارڑ میں تبدیلی کی تحقیقات کے لئے چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکشن کے مطابق ایس ای سی پی کے ریکارڈ میں تبدیلی کی تحقیقات کیلئے ڈی جی ایف آئی اے نے چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔کمیٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ونگ ہیڈکوارٹر مقصود الحسن کی سربراہی قائم کی گئی ہے ۔کمیٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان اور طاہر تنویر اور فاروق لطیف شامل ہونگے۔ جاری کردہ نوٹیفکشن کے مطابق کمیٹی سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایس ای سی پی کے خلاف تحقیقات کریگی ۔

متعلقہ عنوان :