پارا چنار ، کوئٹہ اور کراچی میں دہشت گردی کے واقعات کے تناظر میں ملک کے دیگر حصوں کی طرح اسلام آباد میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے

ہفتہ 24 جون 2017 15:11

پارا چنار ، کوئٹہ اور کراچی میں دہشت گردی کے واقعات کے تناظر میں ملک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) پارا چنار ، کوئٹہ اور کراچی میں دہشت گردی کے واقعات کے تناظر میں ملک کے دیگر حصوں کی طرح اسلام آباد میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے تمام پولیس ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر کے چاند رات اور عید کی نماز کیلئے خصوصی انتظامات تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق کوئٹہ ، کرم ایجنسی کے ہیڈکوارٹر پاڑا چنار اور کراچی میں حالیہ دھشت گردی کے واقعات کے بعد اسلام آباد میں بھی حفاظت انتظامات کو پہلے سے زیادہ سخت کردیا گیا ہے وفاقی پولیس نے چاند رات اور عید الفطر کے لئیے خصوصی سیکورٹی پلان تشکیل دیا ہے اور تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرکے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئیے 2500 اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں شاپنگ سینٹرز،تفریحی مقامات ،مساجد ، امام بارگاہوں ، اقلیت کی عبادت گاہوں اور مختلف مارکیٹس پر پولیس کی اضافی نفری لگائی جائے گی۔

جبکہ پولیس کے ساتھ رینجرز و ایف سی اہلکار بھی سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :