مون سون کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے پراپرٹی مالکان کو تہہ خانوں کی کھدائی سے روک دیا گیا

ہفتہ 24 جون 2017 15:11

مون سون کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے پراپرٹی مالکان ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء)فیصل آباد کی رہائشی ، کمرشل عمارات اور زیر تعمیر پلازوں و دیگر کثیر المنزلہ عمارتوں کے پراپرٹی مالکان کو موسم برسات کے دوران تہہ خانوں کی کھدائی سے روک دیا گیا ہے اور انہیں خبر دار کیا گیا ہے کہ بیسمنٹ میں بارشی پانی بھرنے کے باعث ہونے والے کسی بھی نقصان کی ذمہ داری پراپرٹی مالک ، سٹرکچر انجینئر ، آرکیٹیکٹ پر عائد ہو گی ۔

(جاری ہے)

ضلعی حکومت اور تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشنز کے حکام نے کہا ہے کہ زیر تعمیر پراپرٹیز کے مالکان مون سون کی بارشوں کے دوران حفاظتی تدابیر کو یقینی بناتے ہوئے زمین کی کھدائی سے گریز کریں ورنہ ملحقہ عمارات ، سروس لائنوں یا انسانی جانوں کے نقصان کی ذمہ داری ان پر عائد ہو گی۔میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ جن تہہ خانوں کی کھدائی ہو چکی ہے وہاں فوری طور پرجنریٹر سے چلنے والے ہیوی ڈیوٹی ڈی واٹرنگ پمپ لگائے جائیں تاکہ بارش کی صورت میں جمع ہونے والا پانی فوری طور پر نکالا جا سکے۔